۔ (۲۹۶۳) عَنْ أَبِی بَکْرَۃ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ قَالَ: صَلّٰی بِنَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلَاۃَ الْخَوْفِ فَصَلّٰی بِبَعْضِ أَصْحَابِہِ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَتَأَخَّرُوْا، وَجَائَ آخَرُوْنَ فَکَانُوْا فِی مَکَانِہِمْ فَصَلّٰی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَصَارَ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَرَبَعُ رَکَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَکْعَتَانِ رَکْعَتَانِ۔ (مسند احمد: ۲۰۷۷۱)
سیّدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نمازِ خوف پڑھائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور سلام پھیر دیا، یہ لوگ چلے گئے اور دوسرے آ کر ان کے مقام پر کھڑے ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دو رکعت نماز پڑھائی اور سلام پھیر دیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چار رکعات ہو گئیں اور لوگوں کی دو دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2963)