۔ (۲۹۷)۔عَنْ مُجَاہِدٍ وَالْمُغِیْرَۃِ بْنِ حَکِیْمٍ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ قَالَا: سَمِعْنَاہُ یَقُوْلُ: مَا کَانَ أَحَدٌ أَعْلَمَ بِحَدِیْثِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مِنِّیْ اِلَّا مَا کَانَ مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو (یَعْنِیْ بْنَ الْعَاصِؓ) فَاِنَّہُ کَانَ یَکْتُبُ بِیَدِہِ وَیَعِیْہِ بِقَلْبِہِ وکُنْتُ أَعِیْہِ بِقَلْبِیْ وَلَا أَکْتُبُ بِیَدِیْ، وَاسْتَأْذَنَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْکِتَابِ عَنْہُ فَأَذِنَ لَہُ۔ (مسند أحمد:۹۲۲۰)
مجاہد اور مغیرہ بن حکیم سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے سیدناابو ہریرہ ؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کومجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا تھا، ما سوائے سیدناعبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ کے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے لکھ لیتے تھے اور دل سے یاد کر لیتے تھے، جبکہ میں دل سے یاد کر لیتا تھا اور لکھتا نہیں تھا، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لکھنے کی اجازت طلب کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(297)