۔ (۲۹۷۱) عَن الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا بَصُرَ بِجَمَاعَۃٍ، فَقَالَ: ((عَلَامَ اجْتَمَعَ عَلَیْہِ
ہٰؤُلَائِ؟)) قِیْلَ: عَلٰی قَبْرٍ یَحْفِرُوْنَہُ، قَالَ: فَفَزِعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ فَبَدَرَ بَیْنَ یَدَیْ أَصْحَابِہِ مُسْرِعًا حَتّٰی انْتَہٰی إِلَی الْقَبْرِ فَجَثَا عَلَیْہِ، قَالَ: فَاسْتَقْبَلْتُہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ أَنْظُرُ مَا یَصْنَعُ فَبَکٰی حَتّٰی بَلَّ الثَّرٰی مِنْ دُمُوْعِہِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْنَا قَالَ: ((أَیْ إِخْوَانِی لِمِثْلِ الْیَوْمِ فَأَعِدُّوْا۔)) (مسند احمد: ۱۸۸۰۲)
سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جگہ لوگوں کو جمع دیکھا اور پوچھا: یہ لوگ کیوں اور کسی چیز پر جمع ہیں؟ کسی نے کہا: یہ ایک قبر پر جمع ہیں، اسے کھود رہے ہیں۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پریشان ہو گئے اور اپنے صحابہ کے آگے آگے جلدی جلدی لپکے اور قبر کے پاس کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، میں آپ کے سامنے آیا تاکہ دیکھ سکوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر روئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسوئوں سے زمین تر ہو گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میرے بھائیو! اس دن کے لیے تیاری کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2971)