۔ (۲۹۷۹) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ قَبْلَ مَوْتِہِ بِثَلَاثٍ: ((اَ لَا،لَا یَمُوْتَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ إِلَّا وَہُوَ یُحْسِنُ بِاللّٰہِ الظَّنَّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۳۹)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وفات سے تین روز قبل یوں فرماتے ہوئے سنا: خبردار! تم میں سے جس کسی کو بھی موت آئے تو وہ اس حال میں مرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسنِ ظن رکھتا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(2979)