۔ (۲۹۸۱) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ قَالَ: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِیْ، إِنْ ظَنَّ بِیْ خَیْرًا فَلَہُ وَإِنْ ظَنَّ شَرَّا فَلَہُ۔)) (مسند احمد: ۹۰۶۵)
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرا بندہ میرے بارے جو گمان کرتا ہو، میں بھی اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں، اگر وہ میرے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے تو یہ بھی اسی کے لیے ہے اور اگر وہ برا گمان رکھتا ہے تو یہ بھی اسی کے لیے ہی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2981)