۔ (۲۹۸۷) عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ قَالَ: أَسْنَدْتُّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلٰی صَدْرِی، فَقَالَ: ((مَنْ قَالَ لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ،
خُتِمَ لَہُ بِہَا دَخَلَ الجْنَۃَّ َوَمَنْ صَامَ یَوْمًا ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ خُتِمَ لَہُ بِہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ خُتِمَ لَہُ بِہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۷۱۳)
سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے سینے سے لگا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آسرا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے رضا کے لیے لَا إلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کہااور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ جنت میں جائے گا،جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے کے لیے ایک روزہ رکھا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ بھی جنت میں جائے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ کے چہرے کو چاہنے کے لیے صدقہ کیا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ بھی جنت میں جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(2987)