۔ (۲۹۸۹)عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَتَمَنَّ اَحَدُکُمُ الْمَوْتَ
وَلَا یَدْعُ بِہ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاتِیَہٗ، اِنَّہٗ اِذَا مَاتَ اَحَدُکُمْ اِنْقَطَعَ عَمَلُہٗ، وَاِنَّہٗ لَا یَزِیْدُ الْمُؤْمِنُ مِنْ عُمْرِہٖ اِلَّا خَیْرًا)) (مسند أحمد: ۸۱۷۴)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی موت کے آنے سے پہلے نہ اس کی تمنا کرے اور نہ اس کی دعا کرے، کیونکہ جب آدمی فوت ہوتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے اور مومن اپنی زندگی میں صرف نیکیوں میں ہی اضافہ کرتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(2989)