۔ (۳۰۰۱)عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہ قَالَ: تُوُفِّیَ رَجُلٌ بِالْمَدِیْنَہِ فَصَلّٰی عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((یَالَیْتَہٗ مَاتَ فِی غَیْرِ مَوْلِدِہِ)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ: لِمَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا تُوُفِّیَ فِی غَیْرِ مَوْلِدِہِ قِیْسَ لَہُ مِنْ مَوْلِدِہِ، إِلٰی مُنْقَطَعِ أَثَرِہٖ فِیْ الْجَنَّۃِ)) (مسند احمد: ۶۶۵۶)
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ میں ایک شخص فوت ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی اور فرمایا: کاش کہ یہ آدمی اپنے جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور فوت ہوتا۔ ایک آدمی نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی دوسرے شہر میں فوت ہوتا ہے تو اس کے شہر سے مقامِ وفات تک کے برابر جگہ اسے جنت میں عطا کی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3001)