۔ (۳۰۰۴)( وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ) قَالَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ : أَنَا أُخْبِرُکَ بِہَا، ہِیَ الْکَلِمَۃُ الَّتِی أَرَادَ بِہَا عَمَّہُ شَہَادَۃُ ( أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ)۔ قَالَ: فَکَأَنَّمَا کُشِفَ عَنِّی غِطَائٌ، قَالَ: صَدَقْتَ، لَوْ عَلِمَ کَلِمَۃً ہِیَ أَٔفْضَلُ مِنْہَا لَأَمَرَہُ بِہَا۔ (مسند احمد: ۲۵۲)
( دوسری سند) سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو وہ کلمہ بتاتا ہوں، یہ وہ کلمہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چچا سے بھی کہلوانا چاہا تھا، یعنی اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ یہ سن کر سیّدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: گویا مجھ سے پردہ چھٹ گیا۔ آپ درست کہہ رہے ہیں، اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک کوئی اور کلمہ اس سے افضل ہوتا تو اس کے پڑھنے کا حکم فرماتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3004)