۔ (۳۰۲۰)وَعَنْہَا أَیْضًا قَالَتْ: تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَوْ قُبِضَ أَوْ مَاتَ وَہُوَ بَیْنَ حَاقِنَتِی وَذَاقِنَتِیْ، فَـلَا أَکْرَہُ شِدَّۃَ الْمَوْتِ لأَحَدٍ بَعْدَ الَّذِی رَأَیْتُ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۴۹۸۷)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے سینہ اور ٹھوڑی کے درمیان تھے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موت کا منظر دیکھنے کے بعد اب کسی کے لیے موت کی شدت کو ناپسند نہیں کرتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3020)