۔ (۳۰۲۱) عَنْ ثَابِتِ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسَ بْنِ مَالِکِ رضی اللہ عنہ لَمَّا قَالَتْ فَاطِمَۃُ ذَالِکَ یَعْنِی لَمَّا وَجَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ کَرْبِ الْمَوْتِ مَا وَجَدَ قَالَتْ فَاطِمَۃُ: وَا کَرْبَاہُ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَا بُنَیَّۃُ! إِنَّہُ قَدْ حَضَرَ ِأَبِیْکِ مَا لَیْسَ اللّٰہُ بِتَارِکٍ مِنْہُ أَحَدًا لِمُوَافَاۃِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۲۴۶۱)
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موت کی سختی کو محسوس کیا تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے مصیبت! یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹی! روز قیامت کو پانے کے لیے تیرے باپ کے پاس وہ چیز پہنچ چکی ہے کہ جس کے سلسلے میں اللہ تعالیٰ کسی کو نہیں چھوڑنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3021)