۔ (۳۰۲۵) عَنْ أَبِی عَزَّۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِذَا أَرَادَ قَبْضَ رُوْحِ عَبْدٍ بِأَرْضٍ جَعَلَ لَہُ فِیْہَا أَوْقاَل بِہَا حَاجَۃً)) (مسند احمد: ۱۵۶۲۴)
سیّدنا ابوعزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی روح کسی علاقے میں قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے لیے اس علاقے میں کوئی ضرورت بنا دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3025)