۔ (۳۰۳۵) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ
النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ أَعْمَالَکُمْ تُعْرَضُ عَلٰی أَقَارِبِکُمْ وَعَشَائِرِکُمْ مِنَ الْأَمْوَاتِ، فَإِنْ کَانَ خَیْرًا اِسْتَبْشَرُوْا بِہِ وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَالِکَ قَالُوْا: اَللّٰہُمَّ لَا تُمِتْہُمْ حَتّٰی تَہْدِیَہُمْ کَمَا ہَدَیْتَنَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۷۱۳)
سیّدنا انس بن مال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اعمال، تمہارے فوت شدہ رشتہ داروں کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں، اگر اعمال اچھے ہوں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر اچھے نہ ہوں تو وہ کہتے ہیں: اے اللہ! ان لوگوں کو اس قت تک موت نہ دینا، جب تو ان کو اس طرح ہدایت نہ دے دے، جس طرح تو نے ہم کو ہدایت دی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3035)