۔ (۳۰۵۰) عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ: أُغْمِی عَلٰی أَبِی مَوْسٰی فَبَکُوْا عَلَیْہِ، فَأَفَاقَ فَقَالَ: إِنِّیْ أَبْرَأُ إِلَیْکُمْ مِمَّنْ بَرِیَٔ مِنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِمَّنْ حَلَقَ أَوْ خَرَقَ أَوْ سَلَقَ۔ (مسند احمد: ۱۹۷۶۹)
صفوان بن محرز کہتے ہیں:سیّدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی، لوگ رونے لگے۔ جب ان کو افاقہ ہوا تو انھوں نے کہا: جس آدمی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے براء ت کا اظہار کیا، میں بھی اس سے بری ہوں، یعنی اس سے جو (مصیبت کے وقت) سرمنڈائے یا کپڑے پھاڑے یا بلند آواز سے واویلا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3050)