۔ (۳۰۶۶) عَنْ أَبِی الرَّبِیْعِ قَالَ: کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ فِیْ جَنَازَۃٍ فَسَمِعَ صَوْتَ إِنْسَانٍ یَصِیْحُ فَبَعَثَ إِلَیْہِ فَأَسْکَتَہُ، فَقُلْتُ: یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ! لِمْ أَسْکَتَّہُ؟ قَالَ: إِنَّہُ یَتَاَذّٰی بِہِ الْمَیِّتُ حَتّٰی یَدْخُلَ قَبْرَہُ۔ الْحَدِیْثِ۔ (مسند احمد: ۶۱۹۵)
ابوربیع کہتے ہیں: میں ایک جنازہ میں سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، جب انہوں نے ایک رونے والے کی آواز سنی تو اس کی طرف ایک آدمی کوبھیج کر اسے خاموش کرایا۔ میں نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! آپ نے اسے خاموش کیوں کرا دیا ہے؟انھوں نے کہا: جب تک میت کو قبر میں داخل نہ کر دیا جائے تو اسے اس رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3066)