۔ (۳۰۷۰) عَنْ أَنَسَ رضی اللہ عنہ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ لَمَا عَوَّلَتْ عَلَیْہِ حَفْصَۃُ رضی اللہ عنہا فَقَالَ: یَا حَفْصَۃُ! أَمَا سَمِعْتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اَلْمُعَوَّلُ عَلَیْہِ یُعَذَّبُ؟)) قَالَ: وَعَوَّلَ صُہَیْبٌ رضی اللہ عنہ ، فَقَالَ عُمَرُ رضی اللہ عنہ : یَا صُہَیْبُ! أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْمُعَوَّلَ عَلَیْہِ یُعَذَّبُ۔ (مسند احمد: ۲۶۸)
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ،سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پر بلند آواز سے روئیں تو انھوں نے کہا: اے حفصہ! کیا تو نے نہیں سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو عذاب دیا جاتا ہے، جس پربلند آواز سے رویا جاتا ہے۔ پھر سیّدنا صہیب رضی اللہ عنہ بلند آواز سے روئے، اس پر سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: صہیب! کیا تم نہیں جانتے کہ جس پر بلند آواز سے رویا جاتا ہے، اس کو عذاب دیا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3070)