۔ (۳۰۸۱) عَنْ ابْنِ عَبَّاسَ رضی اللہ عنہما قَالَ: جَائَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلٰی بَعْضِ بَنَاتِہِ، وَہِیَ فِی السَّوْقِ، فَأَخَذَہَا وَوَضَعَہَا فِی حِجْرِہِ حَتّٰی قُبِضَتْ فَدَمَعَتْ عَیْنَاہُ فَبَکَتْ أُمُّ أَیْمَنَ، فَقِیْلَ لَہَا: أَتَبْکِیْنَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: أَلَا أَبْکِی وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَبْکِی، قَالَ: ((إِنِّی لَمْ أَبْکِ، وَہٰذِہِ رَحْمَۃٌ إِنَّ الْمُؤْمِنَ تَخْرُجُ نَفْسُہُ مِنْ بَیْنِ جَنْبَیْہِ وَہُوَ یَحْمُد اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ (وَفِی لَفْظٍ)
إِنَّ الْمُؤْمِنَ بِکُلِّ خَیْرٍ عَلٰی کُلِّ حَالٍ، إِنَّ نَفْسَہُ تَخْرُجُ مِنْ بَیْنِ جَنْبَیْہِ وَہُوَ یَحَمَدُ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ)) (مسند احمد: ۲۴۱۲)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ایک صاحب زادی کے ہاں تشریف لائے، جبکہ وہ عالَمِ نزع میں تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو پکڑا اور اپنی گود میں رکھا، اس وقت اس کی روح پرواز کر گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو آ گئے، سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بھی رونے لگیں، ان سے کسی نے کہا: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہوتے ہوئے رو رہی ہیں؟ انہوں نے کہا: میں کیوں نہ روؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تو رو رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تونہیں رو رہا، یہ تو رحمت ہے۔ مومن کی روح اس کے پہلوئوں سے نکل رہی ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کر رہا ہوتا ہے۔ ایک روایت میں ہے: مومن ہر حال میں ہر قسم کی بھلائی پرہوتاہے، جب اس کی روح اس کے پہلوئوں سے نکل رہی ہوتی ہے تو وہ اس حال میں بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کر رہا ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3081)