۔ (۳۰۹۰) عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ اُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہما قَالَتْ: تُوُفِّیَ حَمِیْمٌ لِأُمِّ حَبِیْبَۃَ رضی اللہ عنہا فَدَعَتْ بِصُفْرَۃٍ، فَمَسَحَتْ بِذِرَاعَیْہَا وَقَالَتْ: اِنَّمَا أَصْنَعُ ہٰذَا لِشَیْئٍ سَمِعْتُ (وَفِی رِوَایَۃٍ: لِأَنَّ) رَسُوْل اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا یَحِلَّ لِأَمْرَأَۃٍ مُسْلِمَۃٍ تُؤْمِنْ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ تُحِدُّ فَوْقَ ثَـلَاثٍ إِلَّا عَلٰی زَوْجِہَا أَرْبَعَۃً وَعَشْرًا۔)) (مسند احمد: ۲۷۳۰۲)
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا ایک رشتہ دار فوت ہو گیا، انہوں نے خوشبو منگوا کر بازوئوں پر لگائی اور کہا:میں نے خاص وجہ کی بناپر ایسے کیا اور وہ یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس عورت کا اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان ہے، اس کے لیے کسی میت پر تین دنوں سے زیادہ سوگ منانا حلال نہیں ہے، ماسوائے خاوند کے، کہ اس کے لیے چار ماہ دس دن (سوگ ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(3090)