۔ (۳۱۰۳) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ أَشْرَفَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی الشَّہُدَائِ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا یَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: ((زَمِّلُوْھُمْ بِدِمَائِہِمْ فَإِنِّی قَدْ شَہِدْتُّ عَلَیْہِمْ)) فَکَانَ یُدْفَنُ الرَّجُلَانِ وَثَـلَاثَۃٌ فِی الْقَبْرِ الْوَاحِدِ،وَیُسْأَلُ أَیُّہُمْ کَانَ أَقْرَأَ لِلْقُرْآنِ فَیُقَدِّمُوْنَہُ، قَالَ: فَدُفِنَ أَبِی وَعَمِّی یَوْمَئِذٍ فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۵۹)
سیّدناجابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہداء پرمتوجہ ہوئے اور فرمایا: ان کو خون سمیت ڈھانپ دو، میں ان کے حق میں گواہی دوں گا۔)) پھر دو دو، تین تین آدمیوں کو ایک ایک قبر میں دفن کیا گیا اور دفن کے وقت یہ پوچھا جاتا ہے کہ ان میں سے کون زیادہ قرآن پڑھا ہوا ہے، پھر اسے قبر میں مقدم کرتے تھے۔ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس روز میرے والد اور چچا کو ایک قبر میں دفن کیا گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3103)