۔ (۳۱۱۴) عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیْہِ عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا أَنَّہَا قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رضی اللہ عنہ قَال لَہَا: یَا بُنَیَّۃُ! أَیُّ یَوْمٍ تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ قُلْتُ: یَوْمَ اْلإِثْنَیْنِ، قَالَ: فِی کَمْ
کَفَّنْتُمْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ قُلْتُ: یاَ أَبَتِ! کَفَّنَّاہُ فِی ثَـلَاثَۃِ أَثْوَابٍ بِیْضٍ سُحُوْلِیَّۃٍ جُدَدٍ یَمَانِیَۃٍ لَیْسَ فِیْہَا قَمِیْصٌ وَلَا عِمَامَۃٌ أُدْرِجَ فِیْہَا إِدْرَاجًا۔ (مسند احمد: ۲۵۳۸۱)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ سیّدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: بیٹی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال کس روز کو ہوا تھا؟ میں نے کہا: سوموار کو۔ پوچھا: آپ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا تھا؟ میں نے کہا: ابا جان! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین سفید نئے یمنی سحولی کپڑوں میں کفن دیا تھا، ان میں قمیص تھی نہ عمامہ ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان چادروں میں لپیٹ دیا گیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3114)