۔ (۳۱۲۵) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: رُمِیَ رَجُلٌ بِسَہْمٍ فِی صَدْرِہِ أَوْ قَالَ فِی جَوْفِہِ، فَأُدْرِجَ فِی ثِیَابِہِ کَمَا ہُوَ وَنَحْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۵۰۱۵)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی کواس کے سینے یا پیٹ میں تیر لگا تو اس کو اس کے انہی کپڑوں میں لپیٹ دیا گیا، جبکہ ہم (ایسا کرتے وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3125)