۔ (۳۱۲۶) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما قَالَ: أَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ أُحُدٍ بِالشُّہَدَائِ أَنْ یُنْزَعَ عَنْہُمُ الْحَدِیْدُ وَالْجُلُوْدُ، وَقَالَ: ((اِدْفِنُوْہُمْ بِدِمَائِہِمْ وَثِیَابِہِمْ)) (مسند احمد: ۲۲۱۷)
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے موقع پر شہداء کے بارے میں حکم دیا کہ ان سے لوہے اور ہتھیاروں کو اتار دیا جائے اور فرمایا: ان کو ان کے خونوں اور کپڑوں سمیت دفن کر دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3126)