عَنْ أَنْسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِي صلی اللہ علیہ وسلم : أَيّ الْخَلْق أَعْجَب إِيمَانًا؟ قَالُوا: الْمَلائِكَةُ . قَالَ: الْمَلائِكَةُ كَيْفَ لا يُؤْمِنُونَ؟ قَالُوا: النَّبِيُّونَ قَالَ: النَّبِيُّونَ يُوحٰي إِلَيْهِمْ فَكَيْفَ لاَ يُؤْمِنُون؟ قَالُوا: الصَحَابَة. قَالَ الصَّحَابَةُ مَعَ الأَنْبِيَاء فَكَيْفَ لا يُؤْمِنُون؟ وَلَكِنَّ أَعْجَبَ النَّاسِ إِيمَانًا , قَوْمٌ يَّجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُم فَيَجِدُونَ كِتَاباً مِّنَ الوَحي فَيُؤْمِنُون بِه وَيتبعونه فَهُمْ أَعْجَب النَّاس إِيْمَاناً - أَوِ الخَلْقِ إِيْمَاناً.
انسرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کونسی مخلوق ایمان کے لحاظ سے سب سے پسندیدہ ہے ؟ صحابہ نے کہا: فرشتے ۔ آپ نے فرمایا: فرشتے کس طرح ایمان نہ لائیں ؟ صحابہ نے کہا: انبیاء۔ آپ نے فرمایا: انبیاء کی طرف وحی کی جاتی ہے وہ کس طرح ایمان نہ لائیں ؟ صحابہ نے کہا: صحابہ ۔ آپ نے فرمایا: صحابہ انبیاء کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ کس طرح ایمان نہ لائیں ؟ لیکن ایمان کے لحاظ سے سب سے پسندیدہ وہ لوگ ہیں جو تمہارے بعد آئیں گے ،تو وحی کو کتاب کی صورت میں دیکھیں گے ،اس پر ایمان لائیں گے ،اور اس کی پیروی کریں گے ، یہ(اللہ کے ہاں) ایمان کے لحاظ سے لوگوں میں یا مخلوق میں سب سے پسندیدہ ہیں
Silsila Sahih, Hadith(3139)