۔ (۳۱۳۷) عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَۃً، وَفِی رِوَایَۃٍ مَنْ صَلّٰی عَلٰی جِنَازَۃٍ) فَلَہُ قِیْرَاطٌ وَمَنْ شَہِدَ دَفْنَہَا فَلَہُ قِیْرَاطَانِ۔)) قِیْلَ: وَمَا الْقِیْرَاطَانِ؟ قَالَ: ((أَصْغَرُہُمَا مِثْلُ أُحُدٍ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۳۴)
مولائے رسول سیّدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جا کر نماز جنازہ پڑھے، اسے ایک قیراط اور جو دفن تک ساتھ رہے، اسے دو قیراط اجر ملتا ہے۔ کسی نے کہا: دو قیراطوں سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چھوٹاقیراط احد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3137)