۔ (۳۱۴۹) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ فِی قَتْلٰی أُحُدٍ: ((لَا تُغَسِّلُوْہُمْ، فَإِّنَّ کُلَّ جُرْحٍ أَوْ کُلَّ دَمٍ یَفُوْحُ مِسْکًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۳۸)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہدائے احد کے بارے میں فرمایا: تم انہیںغسل نہ دو، کیونکہ قیامت کے دن ان کے ہر زخم یا خون سے کستوری کی خوشبو پھوٹے گی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3149)