۔ (۳۱۵۱) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلّٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی ابْنِہِ إِبْرَاہِیْمَ وَمَاتَ وَہُوَ ابْنُ سِتَّۃَ عَشَرَ شَہْرًا، وَقَالَ:
((إِنَّہ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ مَنْ یُتِمُّ رَضَاعَہُ، وَہُوَ صِدِّیْقٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۶۹۱)
سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ ، جو سولہ ماہ کی عمر میں فوت ہو گئے تھے، کی نماز جنازہ پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے متعلق یہ بھی فرمایا تھا کہ اس کے لیے جنت میں (خواتین) ہیں جو اس کی رضاعت مکمل کریں گی، (یہ میرا بیٹا) صِدِّیق ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3151)