۔ (۳۱۵۷) عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا دُعِیَ لِجَنَازَۃٍ سَأَلَ عَنْہَا فَإِنْ أُثْنِیَ عَلَیْہَا خَیْرٌ قَامَ فَصَلّٰی عَلَیْہَا، وَإِنْ اُثْنِیَ عَلَیْہَا غَیْرُ ذَالِکَ، قَالَ لِأَہْلِہَا: ((شَأْنُکُمْ بِہَا۔)) وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۲۲۹۲۲)
سیّدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز جنازہ کے لیے بلایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بارے میں پوچھتے تھے،اگراس کے حق میں بھلائی کی باتیںکی جاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کر لیتے، لیکن اگر اس کے برعکس باتیں کی جاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: تم خود اس کا کچھ کر لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ نہ پڑھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3157)