۔ (۳۱۷۷) عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلٰی أَنَّ زَیْدَ بْنَ أَرْقَمَ رضی اللہ عنہ کَانَ یُکَبِّرُ عَلٰی جَنَائِزِناَ أَرْبَعًا وَإِنَّہُ کَبَّرَ عَلٰی جَنَازَۃٍ خَمْسًا فَسَأَلُوْہُ ، فَقَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُکَبِّرُہَا أَوْکَبَّرَہَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۸۷)
ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: سیّدنازید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں میں چار تکبیرات کہا کرتے تھے، ایک جنازہ میں انہوں نے پانچ تکبیرات کہہ دیں، جب لوگوں نے اس کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح تکبیرات کہا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3177)