۔ (۳۱۷۸)(وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَبْدِ الأَعْلٰی قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ رضی اللہ عنہ عَلٰی جَنَازَۃٍ فَکَبَّرَ خَمْسًا، فَقَامَ إِلَیْہِ أَبُوْ عَیْسٰی عَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنُ أَبِی لَیْلٰی، فَأَخَذَ بِیَدِہِ
فَقَالَ: نَسِیْتَ؟ قَالَ: لَا، وَلٰکِنْ صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی الْقَاسِمِ خَلِیْلِی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَکَبَّرَ خَمْسًا فَـلَا أَتْرُکُہَا۔ (مسند احمد: ۱۹۵۱۵)
(دوسری سند) عبد الاعلی کہتے ہیں:میں نے سیّدنازید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی،انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، ابو عیسیٰ عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ ان کی طرف گئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا: کیا آپ بھول گئے تھے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، میں نے اپنے خلیل ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی پانچ تکبیرات کہی تھیں، لہٰذا میں اس عمل کو ترک نہیں کروں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3178)