۔ (۳۱۷۹) عَنْ یَحْییَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْجَابِرِ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عِیْسَی مَوْلًی لِحُذَیْفَۃَ (بْنِ الْیَمَانِ) بِاالْمَدَائِنِ عَلٰی جَنَازَۃٍ فَکَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیْنَا فَقَالَ: مَا وَہَمْتُ، وَلَا نَسِیْتُ وَلٰکِنْ کَبَّرْتُ کَمَا کَبَّرَ مَوْلَایَ وَوَلِیُّ نِعْمَتِی حُذَیْفَہُ ابْنُ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ صَلّٰی عَلٰی جَنَازَۃٍ وَکَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَیْنَا فَقَالَ: مَا نَسِیْتُ وَلَا وَہَمْتُ وَلٰکِنْ کَبَّرْتُ کَمَا کَبَّرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی جَنَازَۃٍ فَکَبَّرَ خَمْسًا۔ (مسند احمد: ۲۳۸۴۱)
یحییٰ بن عبد اللہ کہتے ہیں:میں نے مدائن میں سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے غلام عیسیٰ کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی، انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، پھرہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا: مجھے وہم ہوا ہے نہ میں بھولا ہوں، میں نے تو اسی طرح تکبیرات کہی ہیں، جس طرح میرے آقا سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہی تھیں، انہوں نے ایک جنازہ پڑھااور پانچ تکبیرات کہیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر کہا: میں بھولا ہوں نہ مجھے وہم ہوا ہے، بات یہ ہے کہ میں نے اسی طرح تکبیرات کہی ہیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ تکبیرات کہیں ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3179)