۔ (۳۱۸۹) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکَ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَاتَ اِبْنٌ لِأَبِی طَلْحَۃَ فَصَلّٰی عَلَیْہِ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَامَ أَبُوْ طَلْحَۃَ خَلْفَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَ أُمُّ سُلَیْمٍ خَلْفَ أَبِی طَلْحَۃَ کَأَنَّہُمْ عُرْفُ دِیْکٍ ، وَأَشَارَ بِیَدِہِ۔ (مسند احمد: ۱۳۳۰۳)
سیّدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا فوت ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی،سیّدناابوطلحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا ، ان کے پیچھے کھڑی ہوگئیں، وہ مرغ کی کلغی کی طرح لگ رہے تھے، سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3189)