۔ (۳۲۰۰) عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیْہِ (أَبِی مُوْسٰی الأَشْعَرِیِّ رضی اللہ عنہ ) قَالَ: إِنَّ أُنَاسًا مَرُّوا عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِجَنَازَۃٍ یُسْرِعُوْنَ بِہَا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لِتَکُنْ عَلَیْکُمْ السَّکِیْنَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۴۱)
سیّدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: بعض لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ کو لے کر بڑی تیزی کے ساتھ گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پر سکینت ہونی چاہیے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3200)