۔ (۳۲۰۴)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ فِی جَنَاَزَۃِ أَبِی الدَّحْدَاحِ وَہُوَ عَلٰی فَرَسٍ یَتَوَقَّصُ، وَنَحْنُ نَسْعَی حَوْلَہُ۔ (مسند احمد: ۲۱۲۴۲)
(دوسری سند) سیّدناجابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سیّدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ کے جنازہ میں شریک تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار تھے، جو اچھلتا ہوا جا رہا تھا اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد دوڑرہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3204)