۔ (۳۲۰۶)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلرَّاکِبُ خَلْفَ الْجَنَازَۃِ وَالْمَاشِی أَمَامَہَا قَرِیْبًا عَنْ یَمِیْنِہَا أَوْ عَنْ یَسَارِہَا، وَالسِّقْطُ یُصَلّٰی عَلَیْہِ وَیُدْعٰی لِوَالِدَیْہِ بِالْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۵۸)
(دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سوارجنازے کے پیچھے چلے اور پیدل آدمی اس کے سامنے اور دائیں بائیں قریب قریب چل سکتا ہے اور نامکمل مردہ پیدا ہو جانے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کے والدین کے لیے بخشش اور رحمت کی دعا کی جائے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3206)