۔ (۳۲۱۹) عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا رَاٰی أَحَدُکُمْ الْجَنَازَۃَ وَلَمْ یَکُنْ مَاشِیًا مَعَہَا فَلْیََقُمْ حَتَّی تُجَاوِزَہُ أَوْ تُوَضَعَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۶۳)
سیّدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی جنازہ دیکھے، جبکہ وہ اس کے ساتھ جانے والا نہ ہو تو وہ اس وقت تک کھڑا رہے، جب تک وہ اس سے تجاوز نہ کر جائے یا اسے رکھ نہ دیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3219)