۔ (۳۲۲۳) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللہ عنہما أَنَّہُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تَمُرُّ بِنَا جَنَازَۃُ الْکَافِرِ أَفَنَقُوْمُ لَہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ، قُوْمُوْا لَہَا، فَإِنَّکُمْ لَسْتُمْ تَقُوْمُوْنَ لَہَا إِنَّمَا تَقُوْمُوْنَ إِعْظَامًا لِلَّذِی یَقْبِضُ النُّفُوْسَ۔)) (مسند احمد: ۶۵۷۳)
سیّدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہمارے پاس سے کافر کا جنازہ گزرے تو کیا ہم اس کے لیے کھڑا ہواکریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس کے لیے کھڑا ہوا کرو، پس بیشک تم اس کے لیے نہیں، بلکہ روحوں کو قبض کرنے والی ذات کی تعظیم میں کھڑے ہوتے ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3223)