۔ (۳۲۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی أَبِی ثَنَا عَبْدُ الرَّزَاقِ أَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنَا أَبُوْ الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: قَامَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِجَنَازَۃٍ مَرَّتْ بِہِ حَتّٰی تَوْارَتْ، قَالَ: فَأَخْبَرْنِی أَبُوْ الزُّبَیْرِ أَیْضاً أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: قَامَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَصْحَابُہٗ لِجَنَازَۃِ یَہُوْدِیٍّ حَتّٰی تَوَارَتْ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۹۴)
سیّدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے لیے کھڑے رہے، یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ ابوزبیر نے مجھے یہ بھی بیان کہ سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک یہودی کے جنازہ کے لیے کھڑے رہے، یہاں تک کہ وہ نظروں سے اوجھل ہو گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3224)