۔ (۳۲۲۵) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قَالَ: مَرَّتْ بِنَا جَنَازَۃٌ فَقَامَ لَہَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَقُمْنَا مَعَہُ، فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہَا جَنَازَۃُ یَہُوْدِیٍّ۔ قَالَ: ((إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ، فَإِذَا رَأَیْتُمُ الْجَنَازَۃَ فَقُوْمُوْا)) (مسند احمد: ۱۴۴۸۰)
سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا، اسے دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہم کھڑے ہو گئے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک موت ایک گھبراہٹ ہے، اس لیے جب تم کوئی جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3225)