۔ (۳۲۲۶)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَمَرَّتْ بِنَا جَنَازَۃٌ، فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَعَہُ فَذَہَبْنَا لِنَحْمِلَہَا إِذَا ہِیَ جَنَازَۃُ یَہُوْدِیَّۃٍ، فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہَا جَنَازَۃُ یَہُوْدِیَّۃٍ، قَالَ: ((إِنَّ لِلْمَوْتِ فَزَعًا، فَإِذَا رَأَیْتُمْ الْجَنَازَۃَ فَقُوْمُوْا لَہَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۷۲)
(دوسری سند) سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہمارے قریب سے ایک جنازہ گزرا، اسے دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی اس کو اٹھانے کے لیے چل پڑے، لیکن اچانک پتہ چلا کہ وہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ تھا، جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوبتایا کہ یہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک موت کی گھبراہٹ ہوتی ہے، اس لیے تم جنازہ دیکھ کر کھڑے ہو جایا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3226)