۔ (۳۲۳۳) وَعَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ: شَہِدْتُّ جَنَازَۃً فِی بَنِی سَلْمَۃَ، فَقُمْتُ فَقَالَ لِی نَافِعُ بْنُ جَبِیْرٍ: اِجْلِسْ فَإِنِّی سَاُخْبِرُکَ فِی ہٰذَا بِثَبَتٍ، حَدَّثَنِی مَسْعُوْدُ بْنُ الْحَکَمِ الزُّرَقِیُّ أََّنُہ سَمِعَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رضی اللہ عنہ بِرَحْبَۃِ الْکُوْفَۃِ، وَہُوَ یَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَمَرَنَا بِالْقِیَامِ فِی الْجَنَازَۃِ، ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ ذَالِکَ وَأَمَرَنَا بِالْجُلُوْسِ۔ (مسند احمد: ۶۲۳)
واقد بن عمرو کہتے ہیں: میں بنو سلمہ کے ایک جنازہ میں حاضر ہوا اور (جنازہ کو دیکھ کر) میں کھڑا ہو گیا۔ نافع بن جبیر نے مجھ سے کہا: بیٹھ جائو، میں تمہیں اس مسئلہ کے بارے میں ایک ثقہ آدمی کی حدیث بیان کرتا ہوں،مسعود بن حکم زرقی نے مجھے بیان کیا کہ انہوں نے مسجد ِ کوفہ کے صحن میں سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنازہ کو دیکھ کر کھڑے ہونے کا ہمیں حکم تو دیا تھا، لیکن اس کے بعد آپ بیٹھے رہتے اور ہمیں بھی بیٹھے رہنے کا حکم دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3233)