۔ (۳۲۳۴) عَنْ یَزِیْدَ یَعْنِی بْنَ إِبْرَاہِیْمَ وَہُوَ التُّسْتَرِیُّ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ: نُبِّئْتُ أَنَّ جَنَازَۃً مَرَّتْ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ وَ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ فَقَامَ الْحَسَنُ وَقَعَدَ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ الْحَسَنُ لابْنِ عَبَّاسٍ: أَلَمْ تَرَا إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّتْ بِہِ جَنَازَۃٌ فقَامَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بَلٰی وَقَدْ جَلَسَ، فَلَمْ یُنْکِرِ الْحَسَنُ مَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہما ۔ (مسند احمد: ۱۷۲۶)
محمد بن سیرین کہتے ہیں: مجھے یہ بتلایا گیا کہ سیّدناحسن بن علی رضی اللہ عنہ اور سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس ایک جنازہ گزرا، اسے دیکھ کر سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، لیکن سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیٹھے رہے، سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا : کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا نہیں تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہو گئے تھے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ گئے تھے۔یہ سن کر سیّدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ان کی بات پر کوئی انکار نہیں کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3234)