۔ (۳۲۳۸) وَعَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَحْوُہُ، وَفِیْہِ فَأَثْنَوْا عَلَیْھَا خَیْرًا فِی مَنَاقِبِ الْخَیْرِ، (وَقَالَ فِی الْأُخْرٰی) فَأَثْنَوْا عَلَیْہَا شَرًّا فِی مَنَاقِبِ الشَّرِّ، فَقَالَ: ((وَجَبَتَْ)) ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّکُمْ شُہَدَائُ اللّٰہِ فِی الْأَرْضِ)) (مسند احمد: ۱۰۴۷۶)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں ہے: لوگوں نے اس کے خیر والے اوصاف بیان کیے، (اور دوسرے جنازے کے) برے اوصاف بیان کیے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی ہے۔ پھر فرمایا: بیشک تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3238)