۔ (۳۲۴۲) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَرْوِیْہِ عَنْ رَبِّہِ عَزَّ َوَجَلَّ قَالَ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ یَشْہَدُ لَہُ ثَـلَاثَۃُ أَبْیَاتٍ مِنْ جِیْرَانِہِ الْأَْدْنَیْنَ بِخَیْرٍ إلِاَّ قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ قَدْ قَبِلْتُ شَہَادَۃَ عِبَادِیْ عَلٰی مَا عَلِمُوْا وَغَفَرْتُ لَہُ مَا أَعْلَمُ)) (مسند احمد: ۸۹۷۷)
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جو مسلمان آدمی فوت ہو جائے اور اس کے قریبی ہمسایوں میں سے تین گھر والے لوگ اس کے حق میں خیر کی گواہی دے دیں تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے: میرے بندوں نے اپنے علم کے مطابق جو گواہی دی ہے، میں نے اسے قبول کر لیا ہے اور وہ (گناہ) معاف کر دیئے ہیں، جو میں جانتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3242)