۔ (۳۲۴۳) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوْتُ فَیَشْہَدُ لَہُ أَرْبَعَۃُ أَہْلِ أَبْیَاتٍ مِنْ جِیْرَانِہٖ الأَدْنَیْنَ إِلَّا قَالَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی: قَدْ قَبِلْتُ فِیْہِ عِلْمَکُمْ وَغَفَرْتُ لَہُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۷۵)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہو جائے اور اس کے حق میں قریبی ہمسایوں میں سے چار گھر والے اس کے حق میں گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:میں اس کے حق میں تمہارے علم کو قبول کرتا ہوں اور اس کے جن (گناہوں) کا تمہیں علم نہیں ہے، ان کو معاف کرتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3243)