۔ (۳۲۶۰) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: شَہِدْنَا ابْنَۃً لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ، فَرَأَیْتُ عَیْنَیْہِ تَدْمَعَانِ، ثُمَّ قَالَ: ((ہَلْ مِنْکُمْ مِنْ رَجُلٍ لَمْ یُقَارِفِ اللَّیْلَۃَ؟)) قَالَ سُرَیْجٌ: یَعْنِی: ذَنْبًا، فَقَالَ أَبُوْ طَلْحَۃَ: أَنَا یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((فَانْزِلَ۔)) قَالَ: فَنَزَلَ فِی قَبْرِہَا۔ (مسند احمد: ۱۳۴۱۶)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحب زادی کے جنازہ میں شریک تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبر کے پاس تشریف فرما تھے اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں کوئی ایسا آدمی ہے، جس نے اِس رات کو (اپنی بیوی سے)ہم بستری نہ کی ہو؟ سریج نے کہا: اس کا معنی گناہ ہے، سیّدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اترو۔ پس وہ ان کی قبر میں اترے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3260)