۔ (۳۲۶۴) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: مَا عَلِمْنَا بِدَفْنِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی سَمِعْتُ صَوْتَ الْمَسَاحِی مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ لَیْلَۃَ الْأَرْبِعَائِ، قَالَ مُحَمَّدٌ، وَالْمَسَاحِی الْمَرُوْرُ۔ (مسند احمد: ۲۴۸۳۷)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفن ہو جانے کا اس وقت علم ہوا کہ جب نے بدھ والی رات کے آخری حصے میں بیلچوں وغیرہ کی آوازیں سنیں۔ محمد بن اسحاق کہتے ہیں: اَلْمَسَاحِیْ کا معنی بیلچہ ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3264)