۔ (۳۲۷)۔عن أَبِیْ ھُرَیْرَۃَؓ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَنْ یَزَالَ عَلٰی ھٰذَا الْأَمْرِ عِصَابَۃٌ عَلَی الْحَقّّ لَا یَضُرُّہُمْ مَنْ خَالَفَہُمْ حَتّٰی یَأْتِیَہُمْ أَمْرُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وَہُمْ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند أحمد: ۸۴۶۵)
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہمیشہ ایک جماعت اس دین پر حق کے ساتھ قائم رہے گی، ان کی مخالفت کرنے والا ان کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آ جائے گا اور وہ اسی حق پر برقرار ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(327)