۔ (۳۲۸۲) عَنِ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَۃٍ یُصَابُ بِمُصِیْبَۃٍ فَیَذْکُرُہَا وَإِنْ طَالَ عَہْدُہَا،قَالَ عُبَادَۃُ: قَدُمَ عَہْدُہَا، فَیُحْدِثُ لِذَالِکَ اسْتِرْجَاعًا إِلَّا جَدَّدَ اللّٰہُ لَہُ عِنْدَ ذَالِکَ فَأَعْطَاہُ مِثْلَ أَجْرِہَا یَوْمَ أُصِیْبَ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۴)
سیّدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی مسلمان مردو زن کو کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے اور پھر وہ بعد میں اسے یاد کر کے از سرِ نو إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھتا ہے، اگرچہ اس صدمے کو لمبا عرصہ گزر چکا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس چیز کی تجدید کر کے اسے اتنا اجر عطا کرتا ہے، جتنا صدمے والے دن دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3282)