۔ (۳۳۰۰) عَنْ أَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: شَہِدْتُّ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَنَازَۃً فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَاأَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ ہٰذِہِ الأُمَّۃَ تُبْتَلٰی ِفی قُبُوْرِہَا، فَإِذَا الإِْنْسَانُ دُفِنَ فَتَفَّرَقَ عَنْہُ أَصْحَابُہُ، جَائَ ہُ مَلَکٌ، فِی یَدِہِ مِطْرَاقٌ فَأَقْعَدَہُ قَالَ: مَا تَقُوْلُ فِی
ہٰذَا الرَّجُلِ؟ فَإِنْ کَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدً عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ، فَیَقُوْلُ: صَدَقْتَ، ثُمَّ یُفْتَحُ لَہُ بَابٌ إِلٰی النَّارِ فَیَقُوْلُ: ہٰذَا کَانَ مَنْزِلُکَ لَوْ کَفَرْتَ بِرَبِّکَ، فَاَمَّا إِذْ آمَنْتَ فَہٰذَا مَنْزِلُکَ، فَیُفْتَحُ لَہُ بَابٌ إِلٰی الْجَنَّۃِ فَیُرِیْدُ أَنْ یَنْہَضَ إِلَیْہِ ، فَیَقُوْلُ لَہُ: اُسْکُنْ وَیُفْسَحُ لَہُ فِی قَبْرِہِ (وَإِنْ کَانَ کَافِرً أَوْ مُنَافِقًا) یَقُوْلُ لَہُ: مَا تَقُوْلُ فیِ ہٰذَا الرَّجُلِ؟ فَیَقُوْلُ: لَا أَدْرِی، سَمِعْتُ النَّاسَ یَقُوْلُوْنَ شَیْئًا فَیَقُوْلُ: لَا دَرَیْتَ وَلَا تَلَیْتَ وَلَا اہْتَدَیْتَ، ثُمَّ یُفْتَحُ بَابٌ إِلٰی جَنَّۃٍ فَیَقُوْلُ: ہٰذَا مَنْزِلُکَ لَوْ آمَنْتَ بِرَبِّکَ، فَأَمَّا إِذَا کَفَرْتَ بِہِ فَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ أَبْدَلَکَ بِہِ ہٰذَا وَیُفْتَحُ لَہُ بَابٌ إِلٰی النَّارِ ، ثُمَّ یَقْمَعُہُ قَمْعَۃً بِالْمِطْرَاقِ یَسْمَعُہَا خَلْقُ اللّٰہِ کُلُّہُمْ غَیْرَ الثَّقَلَیْنِ۔)) فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا أَحَدٌ یَقُوْمُ عَلَیْہِ مَلَکٌ فِی یَدِہِ مِطْرَاقٌ إِلَّاہُبِلَ عِنْدَ ذَالِکَ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : {یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ۔} (مسند احمد: ۱۱۰۱۳)
سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازہ میں شریک تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اس امت کو قبروں میں آزمایا جاتا ہے، جب انسان کو دفن کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس سے جدا ہوتے ہیں تو اس کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک گرز ہوتا ہے، وہ اس میت کو بٹھا کر پوچھتا ہے: تم اس آدمی (یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ اگر وہ مومن ہو تووہ کہتا ہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ یہ سن کر فرشتہ اس سے کہتا ہے: تم نے سچ کہا۔ پھر اس میت کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور فرشتہ اسے کہتا ہے: اگر تم نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ہوتا تو تمہارا یہ ٹھکانہ ہوتا، مگر اب تم مومن ہو، اس لیے تمہارا ٹھکانہ یہ ہے، اتنے میں اس کے لیے جنت کی طرف سے دروازہ کھول دیاجاتا ہے اور جب وہ میت ادھر کو اٹھنے کا ارادہ کرتا ہے تو فرشتہ اس سے کہتا ہے: (اِدھر ہی) سکون اختیار کرو، پھر اس کے لیے اس کی قبر کو وسیع کر دیا جاتا ہے۔ اور اگر میت کافر یا منافق ہو تو فرشتہ اس سے پوچھتا ہے: تو اس ہستی (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ وہ کہتا ہے:میں تو کچھ نہیں جانتا، البتہ لوگوں کو کچھ کہتے ہوئے سنتا تھا، فرشتہ کہتا ہے: تو نے نہ سمجھا، نہ پڑھا اور نہ ہی ہدایت پائی۔اس کے بعد اس کے لیے جنت کی طرف سے دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور وہ فرشتہ اس سے کہتا ہے: اگر تو اپنے رب پر ایمان لاتاتو تیرا ٹھکانا یہ ہوتا، مگر تو نے چونکہ اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے تیرے لیے اس کے متبادل ایک اور ٹھکانا تیار کیا ہے، اتنے میں اس کے لیے جہنم کی طرف سے دروازہ کھول دیا جاتا ہے، پھر وہ فرشتہ اس کو گرز کی ایک زبردست ضرب لگاتا ہے، جس کی آواز کو جن و انس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق سنتی ہے۔ یہ حدیث سن کر کچھ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب فرشتہ ہاتھ میں گرز لے کر کسی آدمی کے ساتھ کھڑا ہو گا تو وہ تو حواس باختہ ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوابا یہ آیت پڑھی: : {یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ۔} (سورۂ ابراہیم: ۲۷) یعنی: اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو کلمۂ توحید پر ثابت قدم رکھتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3300)