۔ (۳۳۱)۔عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: کُنَّا مَعَ ابْنِ عُمَرَ (ؓ) فِیْ سَفَرٍ فَمَرَّ بِمَکَانٍ فَحَادَ عَنْہُ، فَسُئِلَ لِمَ فَعَلْتَ؟ فَقَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَعَلَ ھٰذَا فَفَعَلْتُ۔ (مسند أحمد: ۴۸۷۰)
مجاہد کہتے ہیں: ہم سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، پس جب وہ ایک جگہ سے گزرے تو اس سے ایک طرف ہو گئے، پس ان سے سوال کیا گیا کہ انھوں نے ایسے کیوں کیا ہے؟ انھوں نے جواب دیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا تھا، سو میں نے بھی کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(331)